• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کلب سرے نے عمران طاہر کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ( آن لائن ) انگلش کلب سرے نے رواں برس شیڈول وائٹا لٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کر لیں۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں اسلئے ان کا شمار مختصر فارمیٹ کے بہترین سپن بائولر میں کیا جاتا ہے۔عمران طاہر نے سرے کلب سے معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، یہ ایک مشہور اور مضبوط کلب ہے، اسے ٹرافی دلوانے میں کردار ادا کرنے پر مجھے خوشی ہو گی۔سرے کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایلک سٹورٹ نے کہا کہ عمران طاہر انٹرنیشنل کائونٹی اور فرنچائز کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلئے ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین