• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شہر ناگویا میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ، سڑکیں تالاب بن گئیں

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جاپان کے شہر ناگویا میں ایک گھنٹے میں ایک سو پانچ ملی میٹر بارش برس گئی، گٹر اُبل پڑے، سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی عمارتوں، میٹرو اسٹیشنز اور مالز میں داخل ہوگیا۔

ریکارڈ سطح کی طوفانی بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، شہر میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی، بارش آج بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

ناگویا میں انیس ستمبر سے ایشین گیمز بھی شیڈول ہیں، بعض مقابلوں کے وینیوز میں بھی پانی داخل ہوگیا، تاہم کسی ایتھلیٹ یا اسٹاف ممبر کو نقصان نہیں پہنچا، تمام کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ناگویا کے میئر کا کہنا ہے کہ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایشین گیمز شیڈولڈ کے مطابق ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید