• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر ایوان ماسیکٹو کی کمیونٹی شخصیات سے الوداعی ملاقات

برمنگھم(ابرار مغل )لارڈ میئر آف برمنگھم اور ملکہ برطانیہ کی نمائندہ خصوصی کونسلر ایوان ماسکیٹو نے اپنے سویک عہدے کے دورانیہ کے اختتام پر کمیونٹی شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں کی اور مختلف شعبہ ہا ئے زندگی میں نمایا ں خدمات سرانجام دینے والوں کوایوارڈز سے بھی نواز۔اس حوالے سے ایک اہم تقریب لارڈ میئر آف برمنگھم کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی جبکہ ایس ایم عرفان طا ہر کو صحافتی شعبہ ، سچیا ر مغل کو سماجی شعبہ اور بنگالی نوجوان شبل میا ں کو کاروباری شعبہ میں نمایا ں کا رکردگی پر ایوارڈ سے نوازاگیا۔ اس موقع پر لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ایوان ماسکیٹو نے میڈیا نمائندگا ن سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ بحیثیت فرسٹ سٹیزن اور لارڈ میئر آف برمنگھم کمیونٹی خدمات پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کمیونٹی کی طرف سے عزت افزائی اور ہر سطح پر تعاون ہمیشہ سنہرے دور کی یاد بن کر میرے ساتھ رہے گی۔ برمنگھم ایک کثیر الثقافتی شہر ہے جہاں تمام کمیونٹیزاور مکاتب فکر ملکر اس شہر کی عظمت و شان کو مزید بڑھا رہے ہیں انہوں نے بخثیت لارڈ مئیر ہر ممکن کوشش کی کہ اس شہر کی شان و وقار کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کی جاے جبکہ اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے تینو ں شخصیات نے بھی لارڈ میئر آف برمنگھم اور قونصل چوہدری عبد الخالق کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین