کوئٹہ(جنگ نیوز) بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی تمام بی ایریا ختم کرکے اُنہیں اے ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ میں بھی لیویز کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لسبیلہ سے لے کر جیونی ایرانی بارڈر تک پولیس تعینات رہے گی جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔