• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس آج (پیرکو)یہاں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا۔ انسانی حقوق کے عالمی کنونشنزپر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت سے قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں کارکردگی رپورٹ مانگ لی گئی ہے ۔ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی ضابطوں کی توثیق کر چکا ہے جب کہ کئی معاہدوں کے حوالے سے تاحال قانون سازی میں پیش رفت نہیں کی جاسکی ہے ۔
تازہ ترین