• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،طالبہ سےزیادتی،ملزمان کاریمانڈ،والدین پربیان سےمنحرف ہونےکیلئےدباؤ

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں)راولپنڈی میں طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث چاروں پولیس اہلکاروں کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کو دبانے اورپولیس کی جانب سے پیٹی بندملزمان کو بچانے کیلئے متاثرہ طالبہ کے خاندان پر صلح اور بیان سے منحرف ہونے کیلئے دبائو ڈالنے کی اطلاعات ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی کے علاقے میں طالبہ سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے -انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے راولپنڈی میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کی جانب سے ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کانوٹس لے لیا جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان نے بھی واضح کیا ہے کہ متاثرہ طالبہ کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، پنجاب حکومت تحقیقات کی نگرانی کرے گی تاکہ بچی کو انصاف مل سکے، پنجاب میں پولیس کو سیاسی بنا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات کا سامنا ہے اس واقعہ کے حوالے سے کوئی تفتیش پر اثراندازنہیں ہوسکے گا ۔
تازہ ترین