• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمرانوںکے گلے کی ہڈی بن چکی ہیں عوام دشمن پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا طوفان آچکاہے جس نے غریب لوگوں کی کمر توڑ کررکھی ہے آئی ایم ایف کے قرضے سے حکمران طبقہ عیاشی کررہاہے جبکہ عوام دووقت کی روٹی کیلئے بھی محتاج بنتے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں اورآئی ایم ایف سے نجات کاوقت آگیا ہے کیونکہ اربوںڈالر باہر سے آنے کے باوجود کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں آئی بلکہ ہر چیز مہنگی ہورہی ہےروپے کی مسلسل بے قدری نے ملکی معیشت کو تباہ کررکھ دیا ہے ڈالر کی قدر میں اضافے سے اربوں ڈالر قرضے میں مزید اضافہ ہورہاہے ملک کو عملاً آئی ایم ایف کا غلام بناجارہاہے۔
تازہ ترین