آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ وزیراعظم کی 9 ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے:پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا اور خواجہ عمران نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی 9 ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، تبدیلی سرکار مرکز اور صوبائی حکومت سمیت اب مقامی سطح پر بھی عوام کیلئے ظالم بنتے جا رہے ہیں ،تحریک انتقام اپنے سیاسی مخالفین سے نیب گردی کے ذریعے انتقام لے رہی ہے اور اب اپنی نااہلیوں و نالائقیوں کو چھپانے کیلئے عوام کو بھی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،حکومت کی نااہلی اور نالائقی ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے ڈالر اوپر جا رہا ہے سٹاک مارکیٹ اور روپیہ گر رہے ہیں حکومت خود عوام اور اپوزیشن کو وقت سے پہلے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے عوام کب تک حکومت کی معاشی نالائقیوں کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ برداشت کریں گے اسد عمر کی ناکامی کے بعد لائے گئے مشیر خزانہ بھی منظر سے غائب ہیں حفیظ شیخ ٹیکس ایمنسٹی کا اعلان کر کے پھر چھپ گئے ہیں، عمران حکومت آئی ایم ایف کی نمائندہ حکومت ہے اس لئے اب پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے،پیپلزپارٹی کا ہر عہدیدار و کارکن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں