• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کم سے کم مزدوری 20ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ن لیگ کا مقصد حکومت گرانا نہیں،عوامی مسائل پر توجہ دلانا ہے۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس، بجلی اور یوریا کی قیمتیں مئی 2018 ءکی سطح پر لائی جائیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی مناسب کی جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نےیہ بھی کہاکہ بجٹ میں کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے اور نہ ٹیکس شرح میں اضافہ کیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ آئی ایم ایف سے کی گئی شرائط منظر عام پر لائی جائیں۔

تازہ ترین