• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں چینی کا کوٹہ بڑھادیا:ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے مدنی چوک اور ولا یت حسین کالج رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور خریداروں کو فراہم کی جانیوالی اشیاء خور ونوش کے معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد طیب بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں چینی کا کوٹہ بڑھادیا گیا ہے،چینی،آٹا اوردالوں سمیت تمام اشیا ء خور ونوش پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو 18 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے، ذخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیا کی عید حوالات میں گزرے گی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔
تازہ ترین