• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ14:ایف سی پی ایس میڈیکل آفیسرز کی سینئر رجسٹرار اپ گریشن

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر )پی ایم اے ملتان کے مطالبہ پر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 14 ایف سی پی ایس میڈیکل آفیسرز کو ایک سال کے لئے سینئر رجسٹرار اپ گریڈکر دیا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا الطاف کی جانب سے آرڈر جاری کئے گئے اور انہوں نے صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج اور ایم ایس کے ہمراہ تمام اپ گریڈ ہونے والے سینئر رجسٹرار کو آرڈر دیئے،ان کے ہمراہ ڈاکٹر فرحان خان ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر عامر عاشق اور ڈاکٹر علی موجود تھے،ڈاکٹر مسعود ہراج نے اپ گریڈ سینئر رجسٹراڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ایک سال کا تجربے کا سرٹیفکیٹ ملے گا جو کہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ہو گا،پی ایم اے ملتان ضلع ملتان کے تمام کیڈرز کے ڈاکٹرزکی بہتری کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،اپ گریڈ ہونے والے سینئر رجسٹرار میں داکٹر مسعود بھٹہ ،شہزاد فرید ،جواد احمد ،شعیب عابد ،مسعود احمد ،مومن رشید ،حافظ رضوان ،راحیل اقبال ،برہان اختر ،باقر مقبول ،حسن علی ،کامران صدیقی ،امتیاز حسن، عامر شہزاد شامل ہیں ۔
تازہ ترین