• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’امریکا نے پوری دنیا سے افغانستان میں لوگ جمع کیے‘

پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نے کہا کہ80 کی دہائی میں امریکانےپوری دنیا سے افغانستان کے لیے لوگ اکٹھے کئے، انہیں سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا اور اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعد چھوڑ دیا۔

رحمان ملک نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب،یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہری اور 10 ہزار سے  زائد فوجی جوان شہید ہوئے، بین المذاہب ہم آہنگی دہشت گردی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

تازہ ترین