• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے‘‘

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں، عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والے چاہتے ہیں کہ اگلی نسل قوم پر مسلط کر جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جرأت مندانہ فیصلے کیے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی و سماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا۔


فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ حیرت ان پر ہے جوجمہوریت کی بات کرتے ہیں اور عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔

تازہ ترین