• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو مہم جوئی پر خطرناک ترین نتائج کی دھمکی دی تھی، ریاض کھوکھر

نیو دہلی(جنگ نیوز) بھارت میں پاکستانی سابق سفیر ریاض کھوکھر نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو دوران کشیدگی فروری کے مہینے میں براہ راست اور دیگر ممالک کے ذریعے بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت نے کوئی اگر کوئی مہم جوئی کی تو بھارت کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض کھوکھر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کا بھی یہ کہنا ہے کہ پاک بھارت کے پاس مل بیٹھ کر باہمی تنازعات پر بات کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، اخبار لکھتا ہے کہ تاہم اس وقت بھی صورتحال بظاہر پر امن ہے مگر کشیدگی بھی موجود ہے۔  

تازہ ترین