• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اپنے کام سے کام رکھو‘عاصم اظہر کا مداح کو جواب

گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب دے دیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ’آپ سب نےافطاری میں کیا کھایا ؟ انہو ں نے اپنی افطاری کا بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بریانی کھائی تھی۔

View this post on Instagram

What did you have for iftar today? I had biryani

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


گلوکار کی پوسٹ پر کمینٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر چل رہا ہے؟‘


سوشل میڈیا صارف موئید مغل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’تُو اپنے کام سے کام رکھ ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتا‘

ان دنوں سوشل میڈیاپر گلوکارعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی جوڑی کے چرچے ہیں۔ گہری دوستی سوشل میڈیا پر تو نظر آتی ہی ہے، بیشتر تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔


یہ دونوں ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ شریک ہوئے جبکہ دونوں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں کراچی میں منعقد فیشن ویک میں  نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات  پہنے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی جوڑی ان کی خوبصورت دوستی کے باعث لوگوں کی توجہ کی مرکز رہی تھی۔


عاصم اور ہانیہ کی سوشل میں میڈیا میں مقبول ہوتی دوستی کو  دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں جبکہ بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔

تازہ ترین