• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شریف برادران کسی تیسرے کے ذریعے ڈیل پر تیار ہیں‘‘

پنجاب کےوزیرِ اطلاعات صمصام بخاری نےدعویٰ کیاہے کہ کرپشن والے پیسہ واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن رسیدیں نہیں دینا چاہتے، میاں برادران کسی تیسرے کے ذریعے ڈیل کو تیار ہیں، مگر ان کا بنیادی مسئلہ اپنے بچوں کی سیاست بچانے کا ہے۔

لاہورسےجاری بیان میں صمصام بخاری نے کہا کہ عمران خان کا عزم ہے کہ کرپشن میں کسی کی کو معافی نہیں ملے گی، جن کے پیسے نکل رہے ہیں، انہیں اتنے صفر لگانے نہیں آتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیل کے حوالے سے نواز لیگ کاٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے، ماضی کی طرح شہباز شریف نے پھر راہِ فرار اختیار کرلی ہے، عمران خان سچے ثابت ہوئے، لوٹ مار کرنےوالے ایک ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ یہی تبدیلی ہے کہ کرپٹ عناصر کھل کر بے نقاب ہوگئے ہیں، کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کو جواب دہ ہونا ہے۔

تازہ ترین