• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مزدور جھلس کر زخمی، چینی انجینئر گرفتار

فیصل آباد کی فیکٹری میں دھکا لگنے سے مزدور گرم بھٹی میں گر کر جھلس کر زخمی ہوگیا، ساتھی مزدوروں کے احتجاج اور الزام پر پولیس نے چینی انجینئر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ساہیانوالہ میں واقع بیٹریاں تیار کرنے والی فیکٹری میں کام کے دوران مزدور شہروز گرم بھٹی میں گر کر جھلس گیا۔

زخمی شہروز کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا ، اس موقع پر ساتھی ورکرز نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی انجینئر کے دھکا لگنے سے شہروز گرم بھٹی میں گرا ہے۔

پولیس نے چینی انجینئر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین