• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ننھے سب انسپکٹر کی پولیس چیف امیر شیخ سے ملاقات


تھیلیسیمیا کے مریض 9 سالہ یوحنا سجاد نے اپنی خواہش پر ایک دن کے لیے کراچی پولیس میں سب انسپکٹر بننےکے بعد کراچی پولیس چیف سے ملاقات کی اور انہیں ایک دن کی ڈیوٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ’ننھی سی خواہش‘ پر ایک دن کے لیے کراچی پولیس میں سب انسپکٹر بننے والے 9 سالہ بچے یوحنا سجاد نے کراچی پولیس چیف امیر شیخ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی ایک دن کی ڈیوٹی کے بارے میں پولیس چیف کو آگاہ کیا۔

تھیلیسیمیا کے مریض یوحنا سجاد کو جیو ٹیلی ویژن کے پروگرام ’ننھی سی خواہش‘ کی درخواست پر ایک دن کے لیے پولیس افسر بنایا گیا تھا اور یوحنا نے ایک دن باوردی درست کلفٹن سب ڈویژن میں ڈیوٹی بھی کی، جس کے بعد یوحنا سجاد سب انسپکٹر کی وردی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کے دفتر پہنچا۔

پولیس چیف کی درخواست پر یوحنا کی خواہش پر عملدرآمد وائیلنٹیرز ان پویلیس سروس نے کیا تھا وی آئی پی ایس کے عہدیدار یاور چاولا اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے یوحنا سجاد کے جذبے اور کام کی تعریف کی۔ ڈاکٹر امیر شیخ نے یوحنا سجاد کو 10 ہزارروپے کیش انعام اور شیلڈ پیش کی جبکہ وی آئی پی ایس کی جانب سے کم سن سب انسپکٹر یوحنا سجاد کو ایک موبائل فون تحفے میں دیا گیا۔

کراچی کے رہائشی 9 سالہ یوحنا سجاد کئی سالوں سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین