آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جرمنی میں ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلوں کاانعقاد


ہموار اور صاف ستھر ی روڈ پرسائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے لیکن ایسے اونچے نیچے، پتھر یلے اوردشوار گزار راستوں پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات کہاں۔ جرمنی کے شہر  Albstadtمیں ماؤنٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاؤن ہِلMTBورلڈ کپ2019 کاانعقاد کیا گیا۔

جس میں کئی ممالک سے ماہر سائیکل سواروں نے شریک ہوکر دشوار گزا ر اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں حصہ لیا۔

ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے یہ رائیڈرز سینکڑو ں فٹ اونچے دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پور ی رفتار سے سائیکل دوڑاتے دِکھائی دیئے۔

یہ مقابلہ2روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا جبکہ اس دوران شاندار مہارت کا مظاہرہ کرنے والوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید