• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں دنیا کا طویل ترین سائیکلنگ ٹریک مکمل

پیرس (اے پی پی) یورپ میں دنیا کا طویل ترین سائیکلنگ ٹریک بنا دیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بحر اوقیانوس سے بحر اسود تک 3653کلومیٹر طویل یہ ٹریک یورپ کے دس ممالک سے گذرتا ہے۔ اس ٹریک پر سفر کرنے والے سائیکل سوار اپنے سفر کے دوران یورپ کے خوبصورت ترین علاقوں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ان مقامات میں فرانس کی لوئرے ویلی، رومانیہ کا ڈینیوٹ ڈیلٹا، بلغراد اور بڈاپسٹ شامل ہیں یہ سائیکل ٹریک فرانس، سوئٹزرلینڈ، جرمنی رومانیہ ہنگری اور سربیا سمیت 10یورپی ممالک میں موجود سائیکل ٹریکس کو باہم ملا کر بنایا گیا ہے جن پر برائے نام ٹریفک چلتی ہے۔
تازہ ترین