• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سائوتھمپٹن (جنگ نیوز) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019کے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو بآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم 47ویں اوور میں 229رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں کینگروز کو ابتدا میں عثمان خواجہ کے ریٹائرڈ ہرٹ اور ڈیوڈ وارنر کے 12رنزپر آئوٹ ہونے کا نقصان ہوا مگر اسٹیون اسمتھ76 ،کپتان ایرون فنچ42 اورشان مارش نے 55 بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔
تازہ ترین