• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اپنی سیاسی جماعت بنائے اور عمران کیساتھ الحاق کر لے، حمزہ شہباز

لاہور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر قوم کو سبز باغ دکھائے لیکن انہیں قوم کے سینے پر لگائے گئے مہنگائی کے زخموں کا حساب دینا ہو گا۔ چیئرمین نیب نے اگر پریس کانفرنس کرتی ہے وہ سیاسی جماعت بنا لے اور عمران نیازی کیساتھ الحاق کر لے۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میں وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تاریخ اور پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائیگی تو اس میں نیب اور اسکا عمران خان نیازی کیساتھ گٹھ جوڑ سرفہرست ہو گا۔ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر ہے جسکی بچی بھوک سے تڑپ رہی ہے۔
تازہ ترین