• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریاکے307کم وسیلہ ہونہار طلباکیلئے76لاکھ کے وظائف جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکے 307کم وسیلہ مگر ہونہار طالب علموں کی مالی اعانت کے لئےکل76لاکھ روپے کےوظائف جاری کردیئے گئے،اس حوالے سے تقریب ہوئی جس میں25 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ایم اے ،ایم ایس سی اور بی ایس4 سالہ پروگرام کے طالب علموں میں 307 چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈین ڈاکٹر محمد شفقت اللہ اور ڈین ڈاکٹر شوکت ملک نے تقسیم کئے،تقریب کے مہمان اعزاز بینکارچوہدری قیصر اقبال تھے، وائس چانسلر نے کہاکہ آپ کی محنت اور حسن عمل اس تعاون کو سماجی خدمت میں تبدیل کرسکتا ہے اور ہم اس وقت کے آرزو مند ہیں جب آپ ان وظائف کو تقسیم کرنے کی پوزیشن میں پہنچیں گے، پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہاکہ وائس چانسلر ذہین اور مستحق طلباء کی بہتری کے لئے ہرممکن وسائل فراہم کررہے ہیں، ڈائریکٹر سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، فنانشل ایڈ آفیسر انتخاب عالم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین