• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کے تنازع ‘بڈھ بیر میں ایک شخص سے گاڑی چھین لی گئی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر ماشوخیل میں لین دین کے تنازعہ پر ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین لی گئی، پولیس نے واردات میں ملوث باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔ الطاف خان ولد شیر زمان ساکن ٹیلہ بند ماشوخیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ میں سوزوکی نمبر جے اے 1640 کا مالک و ڈرائیور ہوں جس میں ماشوخیل سے سواریوں کو بٹھا کر فردوس چوک لے کر جاتا ہوں، گزشتہ روز بھی میں سواریوں کو لے کر گیا تھا جہاں سے واپسی پر راستہ میں عارف ولد معروف اور معروف ولد نامعلوم ساکنان بالڑزئی بڈھ بیربامسلح کھڑے تھے، جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھے روک کر گاڑی سے اتار دیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھ اُس کا لین دین تنازعہ چلا آرہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین