• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اور شاہد آفریدی فائونڈیشن میں معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاہد آفریدی فائونڈیشن کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔ فائونڈیشن کے ساتھ معاہدہ کارپوریٹ سوشل زمہ داری کا حصہ ہے۔ بدھ کو کراچی میں معاہدے پر دستخط ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور شاہد آفریدی نے کئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پی سی بی نے میری فائونڈیشن کو اہمیت دی۔وسیم خان کہتے ہیں کہ پی سی بی کو خوشی ہے کہ پاکستان کے مستحق شہریوں کی بہتری کے لئے کام کیا جائے گا۔
تازہ ترین