• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ،ووٹ نہ دینے کے بلاول کےمشورے پر غور کرونگا،اختر مینگل

حب(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بجٹ منظور ی کے لئے ووٹ نہ دینے کے بلاول بھٹوکےمشورے پر غور کروں گا نئے پاکستان نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔اپوزیشن کو سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا چاہیئے۔بلوچستان حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وہ حب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے 6میں سے ایک نکتے پربھی عملدرآمدنہیں کرایا حکومت نے ایک سال کا ٹائم دیاتھا نوماہ گزرگئے کچھ نہیں ہوابلوچستان کے ساتھ ماضی جیسا رویہ رکھا جارہا ہے ۔
تازہ ترین