• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس میچ میں افغانستان سے ہار گئی۔تاہم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ صرف ایک جیت چاہیے جس کے بعد امید ہے سب اچھا ہوجائے گا۔

میچ میں شکست کے بعدقومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ میچ جیتنےکی کوشش کی پر15 سے 20رن کم بنائے اور بولنگ بھی اچھی نہیں کی جس کی وجہ سے میچ ہارے۔

سرفرازاحمد پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اسپنر شاداب خان کی شمولیت پر خوش اورمطمئن نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت اچھی بات ہے،امید ہے وہاب ریاض اگلے میچز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہے اور وہ پانچویں نمبر پربیٹنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں 3وکٹ سےشکست دی تھی۔

تازہ ترین