• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مکی آرتھر کی فکر ہے، باب وولمر کا غم نہیں بھولے‘‘

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے‘‘۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ دل برداشتہ ہونے سے تباہی آتی ہے،شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں‘‘۔


سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تازہ ترین