• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے خدشات کے سبب وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا، جنت مرزا

جنت مرزا — فائل فوٹو
جنت مرزا — فائل فوٹو

پاک بھارت کشیدگی پر چپ سادھنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی پر کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان بھی کر دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں اپنی چھٹیاں گزارنی تھیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے لکھا کہ میں پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

جنت نے مزید لکھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یہ صرف تباہی اور بربادی لاتی ہے اور میرا پختہ یقین ہے کہ مسائل کو پُرامن مذاکرات اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے نہ کہ تشدد اور جارحیت کے ذریعے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے اختتام میں ملک کے روشن مستقبل اور پُرامن حل کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید