• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم کیلئے اثاثے ڈکلریشن فارم جاری

ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے اثاثے ڈکلریشن فارم جاری کر دیئے، یہ فارم ایف بی آر نے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔

شہری ویب پورٹل پر فارم پُرکرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔

مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کے لیے ڈکلریشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینی ہو گی، اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پر لاگو ٹیکس واجبات کی رقم کی تفصیل بھی دینی ہو گی۔

چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی، پاکستانی کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکاؤنٹس میں موجود دولت پر اور فارن کرنسی بے نامی اکاؤنٹ میں دولت کوظاہر کرنے کیلئے 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

فارم میں ہر کیٹیگری کے اثاثے، ٹیکس کی شرح اور واجب الادا ٹیکس کی رقم کے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں۔

ڈکلریشن فارم میں اوپن پلاٹ، زمین، سُپر اسٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا، اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے ڈیڑھ سو فیصد تک مقرر ہو گی۔

ایف بی آر کی جانب سے غیر ملکی اثاثے و دولت ظاہر کرنے کے لیے بھی الگ سے ڈکلریشن فارم جاری کیا گیا ہے۔

اس فارم میں غیر ملکی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کرنے اور غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کر کے واپس پاکستان لانے پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہو گا، لیکوئیڈ اثاثہ ظاہر کرکے واپس لانے نہ لانے پر 6 فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔

ڈکلریشنز پر 30 جون 2019ء تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا، کمپیوٹرائز پیمنٹ رسید پر ٹیکس کی رقم اور جرمانے کی رقم کی تفصیل بھی دینی ہو گی۔

تازہ ترین