ورلڈ کپ 2019 کا آغازہونے کو ہےاورکرکٹ کا بخار ہر جگہ نظر آ رہا ہے، ایسے میں کرکٹ کے مداح،سابق کھلاڑی اورتجزیہ کاروں سمیت سبھی اپنی اپنی رائے کے مطابق بہترین بیٹسمین اور باؤلرز کے لیے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مارک وانے رواں ماہ انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے متعلق اپنا تجزیہ دیتے ہوئے 3 بلے بازوں کو بہترین قرار دیا ہے۔
مارک وانے 3 بہترین کھلاڑیوں کو چنتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہلا نمبر، انگلینڈ کے کھلاڑی جوزبٹلر کودوسر ا ، جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو تیسرے درجے پر رکھا ہے۔
ویرات کوہلی اس باراپنا تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے ، اوربھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو گا کہ 30سالہ کپتان 50 اوورز کا ورلڈ کپ کھیلے گا۔
جوزبٹلر انگلینڈ ٹیم کے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں اور دوسری ٹیموں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہونگے۔
رواں ماہ کے شروع میں جوز نے پاکستان کے خلاف 50 گیندوں پر سینچری بنائی جبکہ رواں سال فروری میں 77 گیندوں پر 150 رنز بھی بنا چکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بھی جوز کواپنی ٹیم میں دیکھنے کی خوا ہش ظاہر کی تھی۔
مارک وا نے تیسرے بلے باز کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہاکہ’’ اگر اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر میں سے کسی ایک کو بہتر قرار دینا ہو تو میں ڈیوڈ وارنر کا نام لونگا۔‘‘
ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 12 میچز کے دوران 692 جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 319 رنز اسکور کیےتھے ۔
رواں سال آئی پی ایل سے واپسی پرورلڈ کپ کی تیاری کے دوران وارم اپ میچز میں اسٹیو اسمتھ نے بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیوڈ وارنر بہترنہیں کھیل سکے ۔
ورلڈ کپ 2019 کےلیےتیسرے بہترین بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 3وارم اپ میچز میں 53 رنز بنائے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 278 رنز بنائے اور 2 میچز میں ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں 1 سال کی پابندی کے بعد آئی پی ایل میں شرت کی تھی جس میں اسٹیو اسمتھ کی کارکردگی ڈیوڈوارنر سے بہتر تھی۔