• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی بیگمات کو اجازت دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈنے 30مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹرز کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ قومی کرکٹرز 16جون کو بھارت کے خلاف میچ کے بعد اپنی بیگمات کو برطانیہ بلا سکیں گے۔

گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ میں کرکٹرز کو اپنی فیملی کو ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی تھی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’ ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑی اپنی فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔ پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا تھا۔‘

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر آصف علی اور حارث سہیل کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ملی تھی جس کے بعد دیگر کرکٹرز نے بھی پی سی بی سے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی تھی۔

دیگرکھلاڑیوں کی درخواست پر پی سی بی نے سب کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

تازہ ترین