بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مستقبل پر سوال اٹھادیا۔
سنیل گواسکر نے رواں سال ستمبر میں بھارت اور سری لنکا میں ہورہے ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہوسکتا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ میں شرکت نہ کرے، اگلے چند ماہ میں صورتحال پر نظر رکھنا ہوگی۔
سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ بھارت ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو بھارت میں دیگر ایشیائی ٹیموں کو بُلا کر ٹورنامنٹ کروا سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےکہ موجود حالات کے پیش نظر پاکستان ایشیا کپ نہیں کھیلے گا، اگر بھارت نے بھی ایشیا کپ کھیلنے سے منع کیا تو اے سی سی منتشر ہوجائے گی۔