ورلڈکپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں بولرز کی عمدہ پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی6وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم صرف 179رنز بناسکی، کیوی بیٹسمینوں نے ہدف38 ویں اوورز کی پہلی گیند پر4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
راس ٹیلر 71 اور کین ولیم سن 67رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے پہلے کیوی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث بھارت کی پوری ٹیم 39 اعشاریہ 2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
رویندرا جدیجا 54 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، جبکہ کوہلی 18، کلدیپ یادیو 19 اور مہندرا سنگھ دھونی کے سوا کوئی بھی بھارتی بیٹسمین ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جیمس نیشام نے 3 جبکہ ساؤتھی، گرینڈہوم اور فرگوسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔