آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں تھائی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نائیجیریا کو 1-0 سے شکست دے کر ڈپلومیٹک لیژرلیگز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تھائی لینڈ نے اپنی 2 ٹیموں ’اے‘ اور ’بی‘ کو ایونٹ کا حصہ بنایا۔ دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں تھائی لینڈ ’بی‘ نے تھائی لینڈ ’اے‘ کو 2-0 کی ضرب لگائی۔

نائیجیریا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے خلاف مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر گول کے برابر کھیلنے کے بعد ٹائی بریکر پر 3-1 کی کامیابی کے ساتھ فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔

8ٹیموں نے ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا جس میں 12ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں میزبان پاکستان، اسپین، اٹلی، فرانس، برازیل، نائیجیریا، سعودی عرب، روس، قطر، سوڈان، انگلینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

ٹیموں کا تعلق یورپ، انٹرنیشنلز، برازیل، تھائی لینڈ ’اے‘ اور ’بی‘ روس، نائیجیریا اور سعودی عرب سے تھا، جنہیں 4,4 کے 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

گروپ میں تھائی لینڈ ’بی‘ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی، برازیل کو 4پوائنٹس، سعودی عرب کو 3پوائنٹس اور یورپ کو ایک پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل ہوئی۔

گروپ ’بی‘ میں نائیجیریا کو 7 پوائنٹس بنا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن ملی۔ تھائی لینڈ ’اے‘ نے 6پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ایک پوائنٹ بنا کر روس کو تیسری اور انٹرنیشنل بغیر کوئی پوائنٹ بنا کر چوتھی اور آخری نمبر پر رہی۔

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے یونان کے سفیر ڈیمی ٹرس ہاؤزوپولوس نے بحیثیت مہمان خصوصی محمود ٹرنک والا، چیئرمین ورلڈ گروپ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے سفارت کاروں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھرپور موقع فراہم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یونان کے شہر کریٹ کو 12 تا 20 اکتوبر سکس اے سائیڈ انٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ کے انعقاد کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہورہا ہے جس میں دنیائے فٹبال کی 32 عظیم ترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہم اس عظیم الشان ایونٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور شریک ٹیموں اور ان کے آفیشلز کو کریٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور جملہ شریک ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر انس محمود ٹرنک والا، محمد زیب خان، بریگیڈیئر نصرت حیات خان، بہراﷲ ہزاروی، نائیجیرین سفارتکار میجر جنرل اشومیواینڈی بے یواولینی، سردار رفیق الرحمن سنجرانی، اٹارنی ان لاء اینڈ پولیٹکس، مسڑ شیخ، ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ، اسلام آباد اور ڈپٹی ڈی جی اسپورٹس، منصور احمد خان بھی موجود تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں