• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم علیؓ پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے:سی پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر) یوم علی ؓکے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ، سی پی او نے کہا کہ تمام ایس پی صاحبان جلوسوں کے روٹس کا خود معائنہ کریں اور سویپنگ کروائیںاس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران تمام افسران و ملازمین اپنے سروس کارڈ لازمی آویزاں کریںفورتھ شیڈول پر کڑی نظر رکھیں ،ممبران امن کمیٹی اور منتخب نمائندگان جلوس کے ہمراہ رہیں گے، پولیس افسران ہوٹل ، سرائے و گیسٹ ہاؤسز پر مقیم افراد کا ڈیٹا چیک کریں اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا، 21 رمضان کو ڈسٹرکٹ ملتان میں 12 جلوس اور 11 مجالس کا انعقاد ہو گا،سکیورٹی پلان میں کل 1713 پولیس افسران و ملازمین اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے، جلوس میں شامل ہونیوالوں کو سخت چیکنگ کے بعد شامل ہونے دیا جائے گا،دریں اثنا سی پی او نے ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران کو بریفنگ دی ،اس دوران ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ربنواز تلہ، ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر، ایس پی سٹی ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی صدر ڈویژن غلام مصطفی ٰپہوڑ اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے،سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران الرٹ رہیں اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثنا جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کینٹ سرکل کی میٹنگ ڈی ایس پی کینٹ ملک طارق محبوب کی سربراہی میں ہوئی،جس میں وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چوہدری طارق نیاز، سابق وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ حاجی فضل خان چانڈیو، مرکزی چئیرمن قومی امن کمیٹی پاکستان علامہ پیرعمرفاروق بخاری، غضنفر ملک، شیخ اقبال، معظم وحید خواجہ، قاری محمد ابوبکر نقشبندی، رانامبشر رئیس، رانا شاہد احمد، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد احمد، مرزا محمد نسیم بیگ ودیگرشریک تھے۔
تازہ ترین