• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران نیا بلدیاتی نظام لا کر پنجاب میں بھی صوبہ نہ بنائیں‘

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی بات کی اور کہا کہ اس سے صوبے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اگر ایسا ہے تو عمران خان پنجاب میں بھی وہ نظام لے آئیں اور وہاں بھی صوبہ نہ بنایا جائے۔

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب میں عامر خان کا کہنا تھا ایم کیو ایم تعداد میں کم ضرور ہوئی ہے لیکن وزن میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے سات ووٹوں سے ہی پی ٹی آئی نے حکومت بنائی۔

تازہ ترین