• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا تاہم شدید حبس کا سلسلہ جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38سے 40ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا خدشہ ہے۔

کراچی میں رواں سال مئی میں آنے والی دوسری ہیٹ ویو کا خطرہ تو ٹل گیا تاہم شدید گرمی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ شہر میں آج بھی گرمی ہوگی تاہم اس کی شدت درمیانے درجے کی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک آنے کی توقع ہے، اس سے قبل محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویوو کا امکان ظاہر کیا تھا اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ جا سکتا تھا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دباؤ ہے جو سمندری ہوائیں معطل کرنے کا باعث بنتا ہے وہ کراچی تک پہنچ ہی نہ پایا۔

سمندری ہوائیں جو موسم کو معتدل رکھنے کی ضامن ہیں وہ معمول کے مطابق چلنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوگی اور پارہ 38سے 40ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین