• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرشتہ قتل کیس، پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے فرشتہ زیادتی و قتل کیس تحقیقات میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے اطلاع دینے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی انویسٹی گیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 10 سالہ فرشتہ کو اسلام آباد میں اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیاتھا، جس کے دس دن بعد20مئی کو فرشتہ کی لاش ملی تھی۔

بچی کے والد نے 15مئی کو پولیس کو رپورٹ کیا تھا کہ اُن کی بچی غائب ہےلیکن ایف آئی آر چار دن بعد 19مئی کو درج کی گئی تھی، فرشتہ کی تلاش اور مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے والے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ۔

تازہ ترین