• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیراعظم کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی شروع‘‘

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند قیدیوں کی رہائی شروع کردی گئی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں 657قیدی جرمانہ، دیت وغیرہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل کاٹنے پر مجبور تھے، تاہم مخیر حضرات کی طرف سے3 کروڑ 82 لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے پر 514 قیدیو ں کورہا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 143 قیدیوں کو عیدسے قبل 22 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرکے رہا کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نادار اور مفلس قیدیوں کی طرف سے 22 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانے کی رقم حکومت ادا کرے گی تاکہ وہ رہا ہوکر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عید سے قبل پنجاب کی جیلوں سے جرمانہ ادا کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھنے والے تمام قیدی رہا کردیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دیگر طبقات کیساتھ ساتھ قیدیو ں کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین