پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل کھیلا جانے والا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ نہ ہوسکا۔
ورلڈ کپ 2019ء کے سلسلے میں پاکستان نے اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلاد یشن سے کارڈف میں کھیلنا تھا۔
میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ بغیر شروع ہوئے ہی ختم ہوگیا۔
ورلڈ کپ2019ء سے قبل ہر ٹیم نے 2 وارم اپ میچز کھیلنے ہیں، پاکستان کا اس سلسلے کا یہ دوسرا میچ تھا۔
اس سے قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔