• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس کی راولپنڈی کمانڈ و ڈیفنس پرچیز کنٹرولر دفاتر میں کام، 30جون تک چھٹیاں بند

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹس کے سی ایم اے راولپنڈی کمانڈ (آر سی) اور سی ایم اے ڈیفنس پرچیز (ڈی پی ) میں 30جون تک کام بڑھنے کے باعث اور زیاد ہ سے زیادہ بجٹ کے استعمال کیلئے پے منٹ سیٹوں پر افسران و عملہ کی ہفتہ ، اتوار کی چھٹیاں بند کر دی گئی ہیں اور شام تاخیر سے عملہ کو بیٹھنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے ، کنٹرولر ملٹری اکائونٹس راولپنڈی کمانڈ اور ڈیفنس پرچیز میاں ادریس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجٹ لیپس نہ ہو ، چیک، اکائونٹ سیکشن اور کمپیوٹر سیکشن کھلے ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے اور شام کو تاخیر سے بھی ان سیکشن میں کام ہو گا۔
تازہ ترین