• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ انتظامیہ و پولیس کا آپریشن ، بھاری مقدار میں کھلونا اسلحہ برآمد

پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پیپل منڈی میں بھاری مقدار میں’’ کھلونا نما پلاسٹک کا اسلحہ اور بندوقیں برآمد کرتے ہوئے متعدد دکانیں اور گودام سیل کرکے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پشاور میں ہر قسم کے کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہےاس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پشاو ر سارہ رحمان کی سربراہی میں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس گوہر خان اور علاقہ ایس ایچ او نور محمد خان کے ہمراہ پیپل منڈی میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپہ مارتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گوداموں کو سیل کر دیاجبکہ موقع سے دو سو مختلف کارٹن و بوریوں میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق اور آتش بازی کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر نے تمام کھلونا نما اسلحہ و بندوق کا کاروبار کر نے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا غیر قانونی کاروبار ختم کر دیںبصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کارخانو مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں کھلونا نما اسلحہ کی مارکیٹوں میں بھی عید سے پہلے کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین