• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی رہنما سمرتی ایرانی کا معاون فائرنگ واقعے میں ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس صدر راہول گاندھی کو ان کی آبائی نشست میں شکست دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سمرتی ایرانی کے قریبی معاون کو ممبئی میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کے ایس پی راجیش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ سریندر سنگھ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گھر کے باہر صحن میں سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم فوری طور پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا۔اداکارہ سمرتی ایرانی نے امیٹھی سے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو شکست دی تھی۔ بھارت میں راہول گاندھی کی اس شکست کو انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔سمرتی ایرانی کے قریبی معاون سریندر سنگھ ان کی انتخابی مہم کے دوران خاصے متحرک رہے تھے۔
تازہ ترین