• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سسٹری ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر
مسلم سسٹرزسٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر، سعید شیخ،جاوید انور اور دیگر خطاب کررہے ہیں، تقریب میں عمائدین شہرکی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی

ہیوسٹن میں گزشتہ اٹھائیس برس سے مسلسل میئر ہیوسٹن کے ساتھ افطار کرنے کا روایتی پروگرام ،ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، جس میں عام شہری مفت رجسٹریشن کے ذریعے شریک ہوتے ہیں۔ اس بار ایک اندازے کے مطابق دوہزار سے زائد افراد اس افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔ اس افطار میں میئر کے علاوہ سول واعلی حکام اراکین کانگریس ،منتخب نمایندے اور سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کرتے ہیں، جبکہ پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔گذشتہ آٹھ سالوں سے اس افطار کے سارے اخراجات تیل کے صنعت کارسید جاوید انور کرتے چلے آرہےہیں جبکہ مرکزی منتظم کے فرائض ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ سرانجام دیتے ہیں ۔ یہ پروگرام تمام مسلم ممالک کی سسٹر سٹیز کے پرچم تلے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی افطار کا یہ پروگرام اپنی مثال آپ تھا۔

جس میں کھانے کا بندوبست کرنے والے تمبورا کے ملک سعید اسرار کا کہناتھا کہ ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ شریک مہمانوں کو ایسا افطار ڈنر فراہم کیا جائے ،جو ہمیشی یاد رکھا جائے۔ انہوں کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس منظم طریقےسے کھانوں کو سجایا اور لگایا گیا ہے۔بہرکیف تلاوت کلام پاک سےپروگرام کا آغاز ہوا ،جس کے بعد مقررین نے اسٹیج سنبھالا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن کثیر الاقوامی شناخت کا حامل امریکا کا منفرد شہر ہے اور آج یہ عظیم رمضان افطار ڈنر اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ ہر رنگ ونسل اور مذہب وثقافت کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اتحاد کے رشتوں میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں ہونے والےعبادات کے مراکز پر حملوں کے بعد ہیوسٹن میں بھی ہر مذہب کی عبادت گاہوں خصوصاً ماہ رمضان میں مسلمانوں کی مساجد کے لیےپولیس اور مسلمان دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، تا کہ مسلمان اپنے اس مقدس مہینے میں بلا خوف وخطر اپنے مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں۔ سسٹرسٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے کہا کہ کثیر الاقوامی شناخت کے حامل شہر ہیوسٹن کےمسلمان اہم جز ہیںاوروہ یہاں اہم عہدوںپرخدمات سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ یہ بات خوش آئندہ ہے کہ مسلمان تیزی سے سیاسی اور منتخب عہدوںپر اپنی جگہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دو ہزار افراافطار ڈنر کے انعقاد پر ممتاز تیل کے صنعت کار جاوید انور کے گرانقدر تعاون اور سسٹرسٹی کے صدر سعید شیخ سمیت ان کی ٹیم کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقعے پر سعید شیخ نے افطار ڈنر کے انعقاد میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ جاوید انور نے ڈنر کے مہمان خصوصی میئر ٹرنر کو کمیونٹی کی طرف سے خوش آمدید کہا ، افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں عبادت گاہوں پر حملوں کے بعد آج ہم سب کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم امن واتحاد کی شناخت رکھنے والے امریکا میں شانہ بشانہ ایک ساتھ کھڑے ہوں اور نفرت اورتفریق اور دہشت گردی کے خلاف یک آواز ہوں،کانگریس وومن نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہے کہ امریکا میں نفرت وتفریق اور دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، بلکہ امریکی عوام قانون کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور امریکی معاشرے میں رنگ ونسل اور مذہب کی بنیاد پر کسی کو بالادستی حاصل نہیں ہے، افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب عظیم ہیں اور ہم اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دینگے کہ کسی مذہب خصوصاً عظیم مذہب اسلام کو شبہ کی نگاہ سے دیکھا جائے اور اس کے ماننے والوں سے تفریق برتی جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی عبادتگاہوں پر حملہ قابل مذمت ہے جو ہر کسی کے لیےدکھ اور افسوس کی بات ہے ، افطار ڈنر سے اسلامک سوسائٹی کے صدر سہیل سید سابق رکن سٹی کونسل مسرور جاوید خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقعےپر اراکین کانگریس کی طرف سے افطار ڈنر کی انتظامی کمیٹی کے ارکان کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین