• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

The Story of a Bishop

مصنّف:ڈاکٹر الیگزنڈر جون ملک (Dr.Alexander John Malik)

صفحات: 246

قیمت: 1199 روپے

ناشر: القا پبلی کیشنز

(ILQA Publications)

یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ بابائے قوم، قائدِاعظم محمّد علی جناح پوری زندگی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور پاس داری کی بات کرتے رہے۔ وہ اس حوالے سے اس حد تک ثابت قدم تھے کہ پاکستان کا پہلا وزیرِقانون بھی ایک اقلیتی رہنما، جوگند ناتھ منڈل کو بنایا۔ اُن کی 11اگست1947ء کی قانون ساز اسمبلی سے کی جانے والی تاریخی تقریر میں بھی اقلیتوں کے حقوق کا عزم نمایاں نظر آتا ہے۔ کریسچٔن کمیونٹی یا عیسائی اقلیت اس مُلک کی ترقّی اور بقا کی ایک مستقل اور مسلسل علامت ہے۔ عیسائی برادری کے بہت سے افراد پاکستان کے اعلیٰ عُہدوں پر فائز رہے اور نیک نامی حاصل کی۔ فی الوقت اس کی سب سے تابندہ مثال جو ذہن میں آرہی ہے،وہ ہے جسٹس ایلون رابرٹ کارنیلیس کی۔ جسٹس اے۔آر کارنیلیس کے نام سے مشہور ہونے والے پاکستان کے اس روشن دِل و دماغ کے انسان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عُہدے تک رسائی حاصل کی۔ ڈاکٹر الیگزنڈر جون ملک بھی ایک ایسے ہی روشن چہرے اور تابندہ سوچ رکھنے والے شخص کا نام ہے، جس نے پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ تج دیا۔ ’’بشپ‘‘ کے روحانی منصب پر فائز رہنے والے ڈاکٹر الیگزنڈر کی زندگی ہر پاکستانی کے لیے ایک مثال ہے۔ ’’My Pakistan‘‘محض ایک کتاب نہیں،بلکہ ایک جذبۂ صادق کا نام ہے۔ ڈاکٹر الیگزنڈر کا پورا خاندان کینیڈا میں آباد ہے۔خود اُنہوں نے بھی کینیڈا ہی سے تعلیم حاصل کی۔گھر کے دوسرے افراد اُنہیں پاکستان جانے سے روکنے پر مُصر تھے۔ کتاب میں اُس موقعے کی رُوداد بہت پُر اثر ہے، مگر یہ ان کا عزمِ صمیم تھا کہ انہوں نے پاکستان کے لیے رختِ سفر باندھا۔یہ کتاب پاکستان کے لیے تحریر کی جانے والی حالیہ بہت سی کتابوںکے بالکل برعکس پاکستان کو ایک اُمید وں بَھرے اور توانا مُلک کے طور پر دکھاتی ہے۔

تازہ ترین