• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے نیب تفتیش پر مریم نواز کا ردعمل

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے نیب کی تفتیش پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی گئی۔

ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر؟


رہنما ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ اب صرف نوازشریف کے خلاف اُس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی اُن کو ووٹ نے دلائی تھی۔

تازہ ترین