• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچ : آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

ورلڈکپ 2019 کے وارم میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ساؤتھ ایمٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے وارم میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ۔

سری لنکن بلے باز تھریمانے 56 اور ڈی سلوا 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے 89 رنز کی بدولت 240 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرکے سری لنکا کو شکست دے دی جبکہ میکسویل نے 36 اور مارش 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی طرف سے جیفری ونڈر سے نے 51 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پردیپ، ڈی سلوا اور سری وردانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا پہلا وارم اپ میچ جیت چکی ہیں جب کہ سری لنکا اور انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی جب کہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔

ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچز کل ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین