• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ نے 5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔

کاہنہ پولیس نے مقتولہ فاطمہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ریان علی مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے۔

ایف آئی آر میں مقتولہ کی ماں نے الزام عائد کیا کہ داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا۔

ماں نے الزام لگایا کہ 30 اپریل کو بھی داماد نے بیٹی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچے تو بیٹی دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید