• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ سے نہیں ڈرتا: محسن مہدوی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے صاف اور واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ میں آپ سے نہیں ڈرتا۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے رہائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے بیان جاری کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی نے کہا کہ انہوں نے مجھے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا، میں نے جنگ سے انکار اور امن کی بات کی۔

واضح رہے کہ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

وفاقی جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ محسن مہدوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید